پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکائو نٹ مغربی ایشیا ء سے آپریٹ

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے  فیچر کے ذریعے تمام صارفین کی اصل لوکیشن اور بنیادی معلومات کا پتہ چلایا جا سکتا ہے
اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکائو نٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ایکس نے لوکیشن بتانے والا ایک فیچر متعارف کروایا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کی جانب سے اباٹ دِس اکائو نٹ کے نام سے متعارف کروائے گئے فیچر کے ذریعے تمام صارفین کی اصل لوکیشن اور بنیادی معلومات کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ایکس کے اسی فیچر کی وجہ سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکائو نٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہو رہا ہے لیکن ملک کا نام معلوم نہیں ہو سکا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ایکس کی جانب سے کچھ پرائیویسی ٹولز بھی شامل کئے گئے جس وجہ سے ملک کا نام سامنے نہ آ سکا، یہ ٹولز ایسے ممالک کے لئے شامل کئے گئے ہیں جہاں اظہار رائے کی آزادی حاصل نہیں ہے