وزارتِ اقتصادی امور کا ایکس اکائو نٹ ہیک کرلیا گیا

    اسلا م آبا د(آئی ا ین پی )وزارتِ اقتصادی امور کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر موجود سرکاری اکائونٹ گذشتہ رات ہیک کر لیا گیا۔ وزارت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اکائونٹ پر کی جانے والی حالیہ سرگرمیوں کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق ہیکر کی جانب سے اکائونٹ سے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق ایک متنازع پوسٹ کی گئی ہے جو وزارت کی پالیسی، یا موقف کی عکاسی نہیں کرتی۔