عمران خان کا ایکس اکائو نٹ جیل سے آپریٹ نہیں ہورہا: جکام

بانی پی ٹی آئی کے پاس موبائل فون سمیت کسی بھی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
  جیل کے اندر اور اطراف میں موبائل سگنلز مکمل طور پر بند رہتے ہیں: سپرنٹنڈنٹ کا عدالت میں جواب
ِّ؁؁اسلام آباد(آ ئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکائو نٹ بند کرنے کی درخواست  پر  سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کو اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا  ۔جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکائونٹ جیل سے آپریٹ ہونے کا تاثر غلط ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں اور ان کے پاس موبائل فون سمیت کسی بھی ممنوع چیز کی موجودگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل سمیت کوئی بھی ممنوع چیز جیل رولز کے تحت قابلِ اجازت نہیں جب کہ اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز جیمر نصب ہیں، جس کے باعث جیل کے اندر اور اطراف میں موبائل سگنلز مکمل طور پر بند رہتے ہیں۔