لاہور(کرائم رپورٹر) خاتون سمیت 3افراد نے خودکشیا ں کرلیں ،ایدھی ترجمان کے مطابق غازی آباد تاجپورہ میں 30 سالہ خاتون نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی خاتون نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیامتوفیہ کی شناخت 30 سالہ ناصرہ زوجہ نوید کے نام سے ہوئی۔ہربنس پورہ کے علاقہ شالیمار میں شہری نے اپنی جان لے لی،28 سالہ بشیر احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی،شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں 19سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی 19 سالہ فہیم ضیاء نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔