واشنگٹن (فارن ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزی گراہم نے برطانوی وزیراعظم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کیا تو برطانیہ کی معیشت تباہ کردیں گے۔سینیٹر لنزی گراہم نے برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر پر واضح کیا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے حکم پر عمل کرنے والے ممالک کو اقتصادی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔عالمی فوجداری عدالت(آئی سی سی )سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے واضح کیا تھا کہ برطانیہ کو قانونی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔ عدالتی فیصلے پر یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے بھی کہا تھا کہ تمام رکن ممالک آئی سی سی کے فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔