6 روز میں 15 ہزار 844حج درخواستیں موصول

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ملک بھر میں نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے، گزشتہ 6 دنوں میں 15 ہزار 844 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ درخواستوں کی وصولی کا عمل 3 دسمبر تک جاری رہے گا اور 6 دسمبر کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔