برطانیہ نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ دیدیا

 عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ کے سلسلے میں برطانیہ اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کریگا، حکومتی ترجمان
لندن (آئی این پی)برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اگر اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔برطانوی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا کہ برطانیہ قوانین پرعملدرآمد کرنے والا ملک ہے اور وہ ہر اس فیصلے پر عمل کرے گا جو عدالتوں کی طرف سے احکامات جاری ہوئے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت عالمی فوجداری کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ترجمان نے واضح کیا کہ اگر نیتن یاہو نے برطانیہ کا دورہ کیا تو انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بل کہ عدالت احکامات کی روشنی میں گرفتار کیا جائے گا۔