اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کیلئے تیار ہیں: آئرش وزیراعظم

غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے، لوگوں کو بلاتفریق سزا دینا واقعی میں نسل کشی ہے، وزیرخارجہ
ڈبلن(آئی این پی) آئرلینڈ کے وزیرعظم سیمون ہیرس نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اگر اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو دورے پر آئے تو انہیں گرفتار کرنے کے لیے تیار ہیں۔برطانوی خبررساںادارے کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم سیمون ہیرس نے سرکاری نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران اس حوالے سے سوال پر جواب دیا کہ ہاں بالکل کیوں کہ عالمی عدالت کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور ہم ان کے وارنٹس پر عمل درآمد کریں گے۔ آئرلینڈ کے وزیرخارجہ مائیکل مارٹن نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو اور یووگیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کو مضحکہ خیز قرار دینے کے امریکی صدر جوبائیڈن کے موقف سے اختلاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے، لوگوں کو بلاتفریق سزا دینا واقعی میں نسل کشی ہے۔