کوئٹہ (یواین پی) بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی حکام نے افسران کیلئے 23 کروڑ روپے مالیت سے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گاڑیاں سپلائی کرنے والی کمپنی کو آئندہ سال25جنوری تک گاڑیاں فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی خریداری کی رقم افسران کی تنخواہوں سے کاٹی جائے گی۔