2ارب 12 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں سالڈویسٹ کمپنی کیلئے خریدی گئیں
لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی دور حکومت میں پنجاب میں 2.12 ارب روپے کی 310 گاڑیوں کی غیر قانونی طور پر خریداری کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں 310 گاڑیوں کی خریداری کا انکشاف ہوا، جس کے بعد پبلک اکائونٹس کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی ہے۔پنجاب اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی خریداری میں مبینہ طوپرپر پیپرا رولز کو نظر انداز کیا گیا ، 2 ارب 12 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں سالڈویسٹ کمپنی کیلئے خریدی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گاڑیاں مبینہ طوپرپر کسی فورم پر منظوری کے بغیر خریدی گئیں