لاہور(خبر نگار )ہرن مینار محض ایک تاریخی یادگار نہیں بلکہ محبت، فنِ تعمیر اور تہذیبی نفاست کا حسین استعارہ ہے جس سے نئی نسل کا ربط مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔’’دورہ کے موقع پر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے نئی فلوٹنگ جیٹی کا افتتاح کیا، ٹی ڈی سی پی سائیٹ سینگ بس سروس کے ذریعے آنے والے خاندانوں اور سیاحوں سے ملاقات کی اور مقامی فنکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے ثقافتی و موسیقی کے رنگا رنگ پروگرام میں بھی شرکت کی، جس میں تقریباً 100 سیاحوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔