فیملی یا وکلاء نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدسیاسی بات کی تو ملنے پر پابندی لگا دی جائے گی‘ملاقاتیں حال احوال کیلئے ہیں
وزیر اعلی سہیل آفریدی نے ہڑا ہڑی کی تو بچی کچی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی‘کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا
اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا وزیر اعلی سہیل آفریدی نے ہڑا ہڑی کی تو بچی کچی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کے لیے ہے، آئین اور قانون کے مطابق وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ فیملی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں، اب سے وہ بھی بند کر دی جائیں گی، وکلا نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔اشتعال پھیلانے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔