پنکی پیرنی نے جو بھی کہا عمران کے کہنے پر کہا اب باقی سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہیں
انتشار کی کال میں بشری بی بی اور عمران خان کے بچے کہاں ہیں؟ سیینئر صوبائی وزیر کا بیان
لاہور(اسپیشل رپورٹر )پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے پنکی پیرنی نے یہ بیان عمران کے کہنے پر سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا اور یہ کوئی غلطی نہیں یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ پنکی پیرنی نے جو بھی کہا عمران کے کہنے پر کہا اب باقی سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہیں، پنکی پیرنی نے یہ بیان عمران کے کہنے پر سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا یہ کوئی غلطی نہیں یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بیوقوف بنے ان کے لئے عرض ہے کہ سائفر سے بات ننگے پاں تک آ گئی ہے، عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان سعودی سرمایہ کاری کو سبوتاژ کرنے کے لیے دلایا، چورنی نے مورنی بننے کی ناکام کوشش کی لیکن یہ صرف 'مکارنی' ہے عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان دلوایا اور اب خود ان کے بیان پہ پاپندی لگوائی۔