سوچی کی صحت سے متعلق کچھ نہیں معلوم اور نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں،بیٹا
ینگون (آئی این پی)میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کی جیل میں حالت تشویشناک ہو گئی ، بیٹے نے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق سال 2021 سے جیل میں قید میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کے بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ کی صحت کے بارے میں فکرمند ہوں۔سوچی کے بیٹے کے مطابق ان کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب ان کی صحت سے متعلق کچھ نہیں معلوم اور نا مجھے یہ معلوم ہیکہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں۔ سوچی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ امیدہے آنگ سانگ سوچی کی رہائی اس ماہ میانمار کے انتخابات کے دوران ہوجائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق آنگ سان سوچی کو 2021 میں میانمار کی فوج نے گرفتار کیا تھا اور سوچی اشتعال انگیزی،بدعنوانی،انتخابی دھاندلی سمیت دیگرجرائم میں 27 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔