حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار ہے:فیصل واوڈا

پہلے ہی بتا دیا تھا بانی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے‘بشری نے ویسا ہی کیا
24 نومبر کو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، اسمبلی نشست کھونی پڑے گی
اسلام آباد(آئی این پی) آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے 24 نومبر کو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر جاری اپنے بیان میںفیصل واوڈا نے لکھا میں نے کہا تھا بانی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے، بشری بی بی کے خطرناک بیان کے بعد بالکل ویسا ہی ہوا۔فیصل واوڈا نے لکھا کہ عدالتی حکم کے باوجود کوئی چوبیس نومبر کو آتا ہے تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، صرف اسمبلی نشست ہی نہیں کھونی پڑے گی بلکہ حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائوس اریسٹ، اریسٹ یا مچھ جیل والی بات نہ بھولیے گا، جو رہا ہوئے ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے، پھر گلہ کرنا۔