دیرینہ دشمنی پر 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

محمد حیات اور مصری عدالت میں پیشی کے بعدگاڑی ٹھیک کروارہے تھے
موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ،ملزم فرار،لاشیں ہسپتال منتقل
 بھلوال (خصوصی رپورٹ)دیرینہ دشمنی کے باعث نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حیات اور مصری مقامی عدالت میں پیشی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ گجرات روڈ پر گاڑی ٹھیک کروانے کے لیے رک گئے، اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتول محمد حیات جسپال پر چند ماہ قبل ہونے والے دہرے قتل کا الزام تھا۔