میں اُن پر ہنستا ہوں جو ایران کے ساتھ میری ممکنہ ڈیل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

میں اُن پر ہنستا ہوں جو ایران کے ساتھ میری ممکنہ ڈیل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے:صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں پر ہنستے ہیں جو اس ڈیل کے بارے میں لاعلم ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس اور ریپبلکن پارٹی کے بعض ارکان کو “نام نہاد اور احمق لوگ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ افراد ان معاملات پر بھی بات کر رہے ہیں جن پر ابھی تک کوئی حتمی مذاکرات نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے “کمزور اور ناکام لوگ” ہمیشہ غلط پالیسیوں اور خراب فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی تنقیدیں محض سیاسی تقسیم پیدا کرتی ہیں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدہ یا تو “انتہائی عظیم اور بامعنی” ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ سابق اوباما انتظامیہ کے معاہدے کے بالکل برعکس ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق امریکی معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کا راستہ فراہم کرتا تھا، جسے وہ ایک “تباہ کن پالیسی” قرار دیتے ہیں۔