وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والی تاریخی تجارتی ڈیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کا بیان
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا:"میں پاکستان اور امریکا کے درمیان واشنگٹن میں کامیابی سے طے پانے والی تاریخی تجارتی ڈیل میں لیڈر شپ رول ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دل کی اتاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"انہوں نے مزید کہا کہ:یہ تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔اس ڈیل سے پاک امریکا پائیدار شراکت داری کو وسعت ملے گی۔
اسحاق ڈار اور بلال اظہر کیانی کے بیانات
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر لکھا:"الحمدللہ! پاکستان کی امریکا کے ساتھ ڈیل طے پا گئی ہے۔"وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا:"یہ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے۔ ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات کے نتیجے میں یہ ڈیل ممکن ہوئی۔"انہوں نے مزید کہا کہ:ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیا کے ٹیرف میں کمی ہوگی۔اس کمی سے پاکستانی برآمدات کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔
معاشی ماہرین کی رائے
ماہرین کے مطابق اس تجارتی ڈیل سے:پاکستانی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہوگا۔پاک امریکا تعلقات میں معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگا۔