فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران نے مذاکرات حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران نے مذاکرات حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خطے میں امن کے لیے ثالثی کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ تہران نے خطے میں جاری مذاکرات کو حتمی سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں خلیجی ممالک اور لبنان کشیدگی کا حصہ ہیں، تاہم پاکستان نے سفارتی کوششوں کے ذریعے مذاکراتی مسودے کو حتمی شکل دینے میں کردار ادا کیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل کی تہران سے واپسی کے بعد تیار کردہ مجوزہ مسودہ ایرانی اور امریکی قیادت کو جائزے کے لیے بھیجا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عاصم منیر کو امریکا اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے، جبکہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی ہم آہنگی اس سفارتی عمل میں بنیادی عنصر رہی۔امریکی ٹی وی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ماضی میں بھی پاکستان نے امریکا اور چین کے درمیان سفارتی روابط میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ حالیہ مذاکراتی عمل میں پاکستان کو ایک کلیدی ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔