زارا نور عباس پروگرام کے دوران سوال پر رونے لگیں، شو ادھورا چھوڑ کر روانہ ہو گئیں

زارا نور عباس پروگرام کے دوران سوال پر رونے لگیں، شو ادھورا چھوڑ کر روانہ ہو گئیں

پاکستان کے معروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی کے ایک نجی ٹی وی شو کے دوران اداکارہ زارا نور عباس اچانک جذباتی ہو گئیں اور پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پروگرام کے ایک سیشن میں پیش آیا، جب میزبان تابش ہاشمی نے زارا نور عباس سے ان کے مشہور ڈرامہ "زیبائش" اور اس سے متعلق بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے ایک ٹوئٹ کے بارے میں سوال کیا۔ اس سوال کے دوران اداکارہ ایک دم خاموش اور سنجیدہ ہو گئیں اور بعد ازاں آنسوؤں کے ساتھ رونے لگیں۔وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کوشش کرتے رہے کہ اداکارہ سے بات ہو جائے، لیکن زارا نور عباس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتیں اور پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اس وائرل کلپ پر مختلف ردعمل دیا ہے۔ کچھ نے اسے ریٹنگ کے لیے کیا جانے والا پبلسٹی اسٹنڈ قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ اداکارہ شاید میزبان کے ساتھ مذاق کر رہی تھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ نے بتایا کہ ہنی سنگھ کے ٹوئٹ میں ان کے کام کا مذاق بنایا گیا تھا، لیکن وہ اسے مزاحیہ نہیں سمجھتی تھیں، اور یہی وجہ تھی کہ وہ جذباتی ہو گئیں۔

یہ واقعہ شوبز شائقین میں کافی بحث اور حیرت کا سبب بنا، خاص طور پر پروگرام کے دوران اچانک ادھورا چھوڑ دینے کی صورتِ حال کی وجہ سے۔