مصطفی آباد :کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ )مصطفی آباد میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ، بتایا گیا ہے کہ وارڈ نمبر 2 کارہائشی 28سالہ عثمان ہسپتال والی گلی کے قریب لوہے کی سیڑھی پر چڑھ کر انٹر نیٹ کیبل کاجوڑ لگارہا تھا، بجلی کی ننگی تار کو ہاتھ چھو جانے سے اسے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا ، حالت غیر ہونے کی صورت میں فوری طبی امداد کیلئے رورل ماڈل سنٹر ہسپتال لیجایا جارہا تھا ، تاہم عثمان راستے میں ہی دم توڑ گیا۔