لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کرنٹ لگنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیااور مختلف واقعات میں بچوں کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہارِ کیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے بائیک پر سیفٹی راڈ کی تنصیب پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی- ریڈ زون میں بغیر سیفٹی راڈ بائیک کو سفر کر نے سے روکنے کی ہدایت کی-