بلوچستان کا المناک حادثہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہارِ افسوس

بلوچستان کا المناک حادثہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہارِ افسوس

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ہر حساس دل کو رنجیدہ کر گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور وطن کے محافظوں کا خون بہانا دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملک کے محافظوں اور بے گناہ شہریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔