ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدیں قرار دی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی تجارتی منڈیوں میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔ برینٹ کروڈ آئل تقریباً 5.1 فیصد کمی کے بعد 98.22 ڈالر فی بیرل تک آگیا۔اسی طرح West Texas Intermediate (WTI) بھی 5.2 فیصد کمی کے ساتھ 91.57 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور امریکا و ایران کے درمیان کسی ممکنہ سمجھوتے کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا، جس کے باعث عالمی سطح پر سپلائی سے متعلق خدشات کچھ حد تک کم ہوئے ہیں۔

دوسری جانب Donald Trump نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معاہدے کے فوری طور پر طے پانے کے امکانات زیادہ نہیں، جبکہ انہوں نے متعلقہ ٹیموں کو کسی بھی ممکنہ ڈیل میں جلد بازی سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔