اسلام آباد(آئی این پی )دنیا بھر میں ہر سال کی طرح 24 مئی کو مارخور کا عالمی دن منایا گیا ۔تاکہ اس نایاب اور خوبصورت جنگلی جانور کے تحفظ کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے، اقوامِ متحدہ نے 2024 میں پہلی مرتبہ اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا اعلان کیا، جس کے بعد یہ دن ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کی ایک اہم علامت بن چکا ہے۔پاکستان کیلئے یہ دن اس وجہ سے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے اور اس کی بڑی تعداد ملک کے شمالی پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے، مارخور اپنے خوبصورت بل کھاتے ہوئے سینگوں، مضبوط جسم اور پہاڑوں پر چڑھنے کی غیر معمولی صلاحیت کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے، یہ جانور زیادہ تر دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں رہتا ہے اور فطرت کے حسن کی ایک جیتی جاگتی مثال سمجھا جاتا ہے۔مارخور بنیادی طور پر جنگلی بکری کی ایک
نایاب نسل ہے