پشاور(آئی این پی )مارخور آئی بیکس اور گرے گورال کے شکار پر وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا کے درمیان تنازع پیداہو گیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ کے نان ایکسپورٹیبل پرمٹ اور جنگلی بکروں کے شکار کے کوٹے پر وفاقی حکومت اور کے پی محکمہ وائلڈ لائف میں تنازع پیدا ہو گیا ہے اور اس حوالے سے وائلڈ لائف نے پابندی ہٹوانے کے لیے سیکریٹری جنگلات کے پی کو خط ارسال کیا ہے