چترال(آئی این پی ) چترال میں روسی شہری الیکزے کیم نے رواں سال کے سب سے بڑے مارخور کا شکار کر لیا۔ یہ شکار چترال گول نیشنل پارک کے بفر زون سنگور ڈوک میں کیا گیا۔مارخور کی عمر چودہ سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی پچپن انچ تھی۔ روسی شہری نے شکار کا پرمٹ اکہتر ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا تھا۔