مزید تفصیلات کے منتظر،صرف ٹرمپ ہی ایران کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں، سپیکر مائیک جانسن
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ایران سے معاہدے کی حمایت کردی۔سوشل میڈیا پرپیغام میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی ایران کو مذاکرات کی میز پر لا سکتے ہیں،خوشی ہے ایران کے ساتھ امن معاہدہ شکل اختیار کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی مزید تفصیلات کے منتظر ہیں،صدر ٹرمپ کی قیادت میں ہمارا ملک زیادہ مضبوط اور زیادہ قابل احترام ہے۔