امریکی ایوان نمائندگان نے بھی ٹرمپ کا ٹیکس و اخراجات کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل منظور کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218اور مخالفت میں 214ووٹ پڑے۔اب یہ  بل دستخط کے لیے صدر ٹرمپ کو بھیجا گیا ہے ۔اس سے قبل یہ بل امریکی سینیٹ میں بھی صرف ایک ووٹ کی برتری سے پاس ہوچکا ہے ۔بل کے منظور ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کیا  اور کہا کہ بگ بیوٹی فل بل کی منظوری پر کانگریس کو مبارکباد دیتاہوں، بل کے ذریعے معیشت تیزی سے ترقی کریگی۔