صدر بلاول ہائوس لاہور میں قیام کریں گے ،سیاسی و نجی ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے ، رہنمائوں سے مشاورت بھی کرینگے
لاہور ( کرائم رپورٹر) صدرِ مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے ان کا استقبال کیا۔آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران بلاول ہائوس لاہور میں قیام کریں گے اور دو روز تک سیاسی و نجی ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی، پارٹی امور اور دیگر اہم سیاسی معاملات کا جائزہ بھی لیں گے جب کہ پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔