بھائیوں نے موقع دیا تو روایتی سیاست کا رخ تبدیل کریں گے:چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز
ظفروال(پبلک نیوز) چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو دوست جو بھائی اس پنڈال میں موجود ہیں جنہوں نے پہلے دن کہا تھا کہ وہ عمر قاسم الیکشن نہیں لڑے گا بلکہ وہ ٹیم کی صورت میں الیکشن لڑیں گے ،آج انہوں نے اس میٹنگ میں بتانا تھا کہ وہ کیسے چل رہے ہیں ڈور ٹو ڈور ،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میٹنگ ایک جلسے کی صورت اختیار کر جائے گی ۔آج سے دو ماہ پہلے جب فیصلہ ہوا کہ ہم یہ الیکشن اللہ کے فضل سے لڑیں گے ۔اس کے لئے نوجوان عمر قاسم نے ذمہ داری لی ۔ہر یونین کونسل سے ایک ایک آدمی کا نام مجھے انہوں نے لکھ کر دے دیا ۔ہر یونین کونسل سے ایک ٹیم بنانے کا ان کو ٹاسک دیا گیا ۔گزشتہ ہفتے ٹیم مکمل نہیں تھی جس سے مطمئن نہیں تھا ۔آج وہ ٹیم مکمل ہو چکی ہے پہلی گیدرنگ ڈیڑھ دو سو تھی آج ساٹ آ ٹھ سو لوگ ہیں ،کامیابی کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ ٹیم ساتھ بنی ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے یہی سکھایا کہ پیغام محبت اور اخلاق ہے ۔سیاست کا مقصد بھی نبی کے گھر سے بس خدمت ملا ہے ۔ہمارے بھائیوں نے ہمیں موقع دیا تو ہم روایتی سیاست کا رخ تبدیل کریں گے ۔محبت، پیار ،خدمت ہی سیاست ہے ۔ہم نے احسن اقبال سے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کی ذمہ داری لگائیں گے اگر اعتماد ہو تو ہم سیاست کو خدمت میں بدلنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سیاست کا مقصد بھی نبی کے گھر سے بس خدمت ملا ہے ۔ہمارے بھائیوں نے ہمیں موقع دیا تو ہم روایتی سیاست کا رخ تبدیل کریں گے ۔محبت، پیار ،خدمت ہی سیاست ہے ۔ہم نے احسن اقبال سے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کی ذمہ داری لگائیں گے اگر اعتماد ہو تو ہم سیاست کو خدمت میں بدلنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ہم نے گزشتہ ایک جلسے میں احسن اقبال صاحب سے گزارش کی تھی کہ یہاں انڈسٹریل اسٹیٹ بنا دیں ۔آج انہوں نے محنت ،کوشش سے 300 ایکڑ کا انڈسٹریل زون منظور کروایا ہے۔آج انہوں نے محنت ،کوشش سے 300 ایکڑ کا انڈسٹریل زون منظور کروایا ہے۔مجھے بہت زیادہ محسوس ہوتا تھا کہ ہمارے بچے سیالکوٹ، لاہور ،کراچی اور دیگر شہروں میں روزگار کے لئے جاتے تھے ۔اگر حکومت نا بناتی تو سوچ لیا تھا کہ یہاں خود انڈسٹریل زون بنا کر پہلے خود انڈسٹری لگائوں گا۔