جاپان کے ٹوکیو میں واقع تویوسو فش مارکیٹ میں نئے سال کی نیلامی کے دوران 608 پاؤنڈ (تقریباً 276 کلوگرام) وزنی بلو فن ٹونا مچھلی 13 لاکھ ڈالر (تقریباً 36 کروڑ 25 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی۔
یہ مچھلی جاپان کے ایک مشہور ریسٹورنٹ چین نے خریدی، اور یہ نیلامی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی نیلامی قرار دی گئی۔ماہرین کے مطابق اس مچھلی کی خاص جسامت اور معیار نے اسے نیلامی میں اتنی بڑی قیمت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔