لاہور سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

لاہور سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

لاہور سیشن کورٹ کے احاطے میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت کے باہر پیش آیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ زخمی دونوں افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم رسول پورہ کے رہائشی لطیف کو ریوالور سمیت حراست میں لیا گیا۔ ملزم فیضان نامی شخص کو قتل کرنے کے ارادے سے عدالت کے باہر آیا تھا، تاہم فائرنگ کے دوران فیضان زخمی ہو گیا۔ شور مچنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔