لاہور سیشن کورٹ میں مدعی پارٹی کا ملزمان پر دھاوا، تشدد سے ایک ملزم بے ہوش

لاہور سیشن کورٹ میں مدعی پارٹی کا ملزمان پر دھاوا، تشدد سے ایک ملزم بے ہوش

لاہور کی سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آنے والے ملزمان پر مدعی پارٹی نے کمرہ عدالت میں حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تشدد کا نشانہ بننے والا ملزم عامر بے ہوش ہوگیا۔

 واقعے کے بعد ریسکیو 1122 نے زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کردیا۔ ملزمان تھانہ کاہنہ میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ کے کمرہ عدالت میں موجود تھے، جہاں ان کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد خورشید پیش ہوئے۔دورانِ سماعت فاضل جج کی موجودگی میں مدعی پارٹی کے 15 سے 20 افراد نے ملزمان پر دھاوا بول دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ اچانک پیش آنے والے واقعے سے کمرہ عدالت میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔تشدد کے نتیجے میں ملزم عامر بے ہوش ہوگیا، جس پر ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ اسلام پورہ کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق کارروائی شروع کردی ہے۔