آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر دیں

آسٹریلیا نے ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر دیں

آسٹریلوی وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ایرانی وزیٹر ویزا ہولڈرز کے آسٹریلیا میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امیگریشن نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران میں جاری تنازع کے باعث بعض وزیٹر ویزا ہولڈرز مقررہ وقت پر واپس نہ پہنچ سکیں، اس لیے پابندی ضروری قرار دی گئی۔