لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی بائی پاس کے قریب واقع گندم کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گودام میں ذخیرہ گندم میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔ریسکیوکے عملے اور فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیاریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم گندم کے ذخیرے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔