وائٹ ہاؤس: امریکا کی ایران کے خلاف کارروائی جاری، سفارت کاری پر غور

وائٹ ہاؤس: امریکا کی ایران کے خلاف کارروائی جاری، سفارت کاری پر غور

وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران کے خلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارت کاری کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں اور وہ اپنے مذاکرات کاروں کے ساتھ نئے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔کیرولائن لیوٹ نے مزید کہا کہ ایران میں فوجی اہداف کے حصول کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔دوسری جانب سابق سی آئی اے سربراہ جان برینن کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ سے زیادہ ایران کی باتوں پر یقین کرتے ہیں۔ برینن کے مطابق حقائق کے بار بار سامنے آنے کے باوجود صدر ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں، اور وہ اپنی تخلیق کردہ شکست سے جان چھڑوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جان برینن نے کہا کہ صدر ٹرمپ غلط بیانات دے رہے ہیں کہ ایران امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔