عالمی آئل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، خام تیل سستا

عالمی آئل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، خام تیل سستا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد عالمی آئل مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی آئل مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 5 اعشاریہ 34 فیصد کمی کے بعد 99 اعشاریہ 15 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ ایک روز قبل برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔اسی طرح امریکی آئل مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت کم ہو کر 88 اعشاریہ 88 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ طلب و رسد میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والے ممالک پر بھی پڑ سکتے ہیں، جس کے باعث آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔