عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے دوران سعودی عرب نے آئندہ ماہ سے ایشیائی خریداروں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق سعودی آرامکو ایشیا کے لیے اپنے عرب لائٹ خام تیل کی قیمت میں 11 ڈالر فی بیرل تک کمی کرے گی۔ اس فیصلے کے بعد سعودی خام تیل علاقائی معیار کے مقابلے میں ڈیڑھ ڈالر فی بیرل رعایت پر دستیاب ہوگا۔رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی بلومبرگ کے سروے میں متوقع 8 ڈالر فی بیرل کمی سے بھی زیادہ ہے، جسے ایشیائی منڈی میں سعودی عرب کی مسابقتی حکمت عملی کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔