کراچی(آئی این پی ) کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے اور ریبیز کے بڑھتے واقعات کے دوران ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا۔ قیوم آباد کا 24 سالہ شہریار جناح ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق شہریار کو دو ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا، تاہم کتے کے کاٹنے کے بعد اسے ریبیز سے بچائو کی ویکسین نہیں لگائی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال اب تک ریبیز کے باعث 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں