شمالی کوریا جوہری طاقت کی حیثیت کبھی تبدیل نہیں کرے گا‘ کم جونگ ان

 اپنے دفاعی جوہری ڈیٹرنس کو مزید وسعت اور ترقی دیں گے:شمالی کوریا رہنما
پیانگ یانگ (آئی این پی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری طاقت کی حیثیت کبھی تبدیل نہیں کرے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کم جونگ ان کو ملک کے اعلی ترین پالیسی ساز ادارے ریاستی امور کمیشن کا دوبارہ سربراہ مقرر کیا گیا۔شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں منعقدہ پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دشمن قوتوں کے خلاف اپنی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے جوہری ریاست کے طور پر اپنی حیثیت کبھی تبدیل نہیں کریں گے۔سرکاری خبر رساں ادارے کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق اپنے تفصیلی پالیسی خطاب میں انہوں نے جوہری ہتھیاروں، دفاعی حکمت عملی، معاشی اہداف اور جنوبی کوریا و امریکا کے ساتھ تعلقات سمیت مختلف امور پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کے مطابق اپنے دفاعی جوہری ڈیٹرنس کو مزید وسعت اور ترقی دیں گے