خودکش ڈرونز گائیڈڈ میزائل کی طرح کام کرتے ہوئے زمین اور سمندر میں موجود اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں
پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے خودکش ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دے دیا۔شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے ملک کے ان مینڈ ایریئل ٹیکنالوجی کمپلیکس کی جانب سے تیار کردہ مختلف اقسام کے خودکش ڈرونز کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔یہ خودکش ڈرونز عملی طور پر ایک گائیڈڈ میزائل کی طرح کام کرتے ہوئے زمین اور سمندر میں موجود اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔کم جونگ ان نے جدید دور کی جنگوں میں ڈرونز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جلد از جلد اور بڑے پیمانے پر ڈورنز کی پیداوار کا حکم دیا۔