پیانگ یانگ(آئی این پی )شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان اور ان کی بیٹی نے ہلکے ہتھیار بنانے والی فیکٹری کے معائنے کے دوران پستول سے فائر کیے۔امریکی خبر رساں ا دارے کے مطابق حکومتی میڈیا کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ تصاویر میں دکھایا گیا کہ کم جونگ ان، ایٹمی ہتھیاروں پر برسوں کی توجہ کے بعد، روایتی فوج کو جدید بنانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔