بیجنگ (یواین پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین میں نئے تعینات ہونے والے 18 غیر ملکی سفراء سے اسنادِ سفارت وصول کیں۔جمعہ کے روزصدر شی جن پھنگ نے سفراء کا چین میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں، زمینی حقائق کا مشاہدہ کریں اور چین کو ہمہ جہتی اور حقیقی تناظر میں سمجھیں، تاکہ چین اور متعلقہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے