اسپیکر قومی اسمبلی کی گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ملاقات

 اسلام آباد (   آن لائن )اسلام آباد میں سردار ایاز صادق نے نہال ہاشمی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور انہیں گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے انہیں عید الفطر کی خوشیاں بھی پیش کیں۔ملاقات کے دوران سردار ایاز صادق نے نہال ہاشمی کی طویل سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا منصب صوبوں اور وفاق کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے