گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

کراچی(بیورو رپورٹ) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے‘ایئرپورٹ پر گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی‘ گورنر سندھ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے‘اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا * حج کی سعادت حاصل کرنے والے تمام حجاجِ کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا حج کے دوران پاکستان کی سلامتی، معاشی استحکام، قومی یکجہتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے بھی خصوصی دعا کی