نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی(یو این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نہال ہاشمی سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہال ہاشمی کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء￿  الحسن لنجار، صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر وقار مہدی نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا یہ عہدہ کانٹوں کی سیج ہے، آئین کے مطابق کردار ادا کروں گا۔ گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کا مشکور ہوں۔