سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ نہیں کیا گیا:وزیرتعلیم پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ  ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے واضح کیا ہے  فی الحال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔رانا سکندر حیات  نے جعلی خبروں اور افواہوں سے محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔اْنہوں نے سوشل میڈیا اور میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا، لہٰذا والدین، طلبہ اور اساتذہ صرف سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر انحصار کریں۔