عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 06 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد قیمت 3021 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے ہوگئی۔