عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہو کر 2675 ڈالر ہو گئی ہے۔

 اس کے ساتھ ساتھ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی آئی ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 279300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کم ہو کر 239455 روپے ہوگئی ہے۔چاندی کی قیمت میں کسی تبدیلی نہیں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 3350 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2872.08 روپے پر مستحکم رہی۔